محترم طلباء و طالبات! السلام علیکم۔
اپنی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے برائٹ سمائل (Bright Smile) کی رنگین منظر کشی خوبصورت ترین انداز میں A4 سائز کے کاغذ پر فرمائیں۔ بہترین تصویر کشی پر آپ انعام کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ عمر اور کلاس کی قید سے آزاد ہو کر تمام بچے شرکت کے اہل ہیں۔
اپنی تخلیقی ڈرائنگ موضوع کے مطابق 29-05-2023 بروز پیر سکول دفتر میں جمع کروائیں۔
مہکتے رہیں مسکراتے رہیں
جی ایل ایس سکول
مزنگ کیمپس
Dear Parents/ Students,
Assalam o Alaikum!
Again it is time to evaluate ourselves and take the bi-monthly exam for the session March - May 2023. Please find the date sheet / Syllabus in groups.
Timing from 8:30 AM to 12:00 PM will be strictly observed.
For any queries please contact us on-call, via WhatsApp, or meet us at school.
Resolved to Deliver Our Best
GLS School (Gem Learning System)
محترم والدین! السلام علیکم۔
پولیو ویکسین گورنمنٹ کی جانب سے سکول ھذا میں 15 مئی 2023، طلباء وطالبات کو لگائی جائے گی۔
جو والدین پولیو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے وہ تحریری طور پر آگاہ کریں۔
"صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے"
آپ کے تعاون اور خلوص کے ہمراہ۔
جی ایل ایس سکول
.محترم والدین ! السلام علیکم
غیر معمولی اور غیر یقینی سیاسی ، سکیورٹی حالات کے پیش نظر جی ایل ایس سکول بند رہے گا۔ تعلیمی سلسلہ کا دوبارہ آغاز ۱۵ مئی بروز پیر سے ہوگا۔
غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں۔ اللہ رب العزت سب کو اپنی پناہ میں رکھے۔ (آمین)
علم و تعلیم بھی سیرت و کردار بھی
آپ کے تعاون اور خلوص کے ہمراہ۔
جی ایل ایس سکول